14 مئی، 2023، 2:59 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85111208
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی بحریہ کا 86 واں فلوٹیلا کا عمان کی صلالہ بندرگاہ پر لنگر انداز

تہران، ارنا - ایرانی بحریہ کا 86 واں فلوٹیلا بین الاقوامی پانیوں میں ایران کی بحریہ کی موجودگی کو بڑھانے کے مقصد سے پوری دنیا میں طویل سفر کے بعد عمان کی صلالہ بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 63,000 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد، جنگی جہازوں کا بیڑا اب اپنے سفر کے 236 ویں دن صلالہ بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔
86 واں فلوٹیلا جسے 360 واں فلوٹیلا بھی کہا جاتا ہے، 20 ستمبر کو ایران کے جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس سے روانہ ہوا اور بحر ہند، بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس میں سفر کیا۔
بحری بیڑا چار مرتبہ خط استوا کو عبور کر چکا ہے اور مزید 2000 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد بندر عباس پہنچے گا۔
یہ گروپ دنا اور مکران کے جنگی جہازوں پر مشتمل ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .